ایم کیوایم کاکراچی یونیورسٹی اورمسکن چورنگی میں قائم دفترسیل کردیا گیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اگست 2016 19:51

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست2016ء) :ایم کیوایم کاکراچی یونیورسٹی اور مسکن چورنگی میں قائم دفتر سیل کردیا گیا،انتظامیہ نے سامان باہر نکال کر دفتر کو تالے لگادیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے اور سیاسی سرگرمیوں سے پاک کرنے کیلئے یونیورسٹی میں‌قائم ایم کیوایم کا دفتر سیل کردیا ہے۔انتظامیہ نے سامان باہر نکال کردفتر کو تالے لگا دیے ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مسکن چورنگی پر قائم ایم کیوایم کے دفتر کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :