پاکستان تحرک انصاف والے دوغلے پن اورقول وفعل میں تضادکے کیپٹن بنے ہوئے ہیں، انجینئر امیر مقام

خان صاحب 16ارب روپے کی بجائے 40ارب روپے موٹروے بنانے پرایک ماہ تک دھمال ڈالتے ہیں خیبرپختونخوامیں مسلم لیگ(ن)نوازشریف کی قیادت میں مضبوط قوت بن چکی ہے ،2018کے انتخابات میں ملک بھر میں حکومت بنائیں گے ، مشیر وزیراعظم

جمعہ 26 اگست 2016 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اگرعمران خان اوراس پارٹی کراچی غربی کے ایک وائس چیئرمین شپ کیلئے پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں سے اتحادکرسکتاہے توکیاوہ وزارت عظمیٰ کیلئے مودی سے ہاتھ نہیں ملائے گا،بقول عمران خان کہ نوازشریف اگرموٹروتعمیرکرتے ہیں،میٹروبس کاسروس شروع کرتے ہیں توکمیشن کیلئے کرتے ہیں مگرخان صاحب خود16ارب روپے کی بجائے 40ارب روپے موٹروے بنانے پرایک ماہ تک دھمال ڈالتے ہیں اورسرکاری وسائل سے اشتہاری مہم چلاتے ہیں تاہم موٹروے کامنصوبہ16ارب سے بڑھاکرباقی 24ارب پرکس کے اکاؤنٹ میں جائینگے۔

پاکستان تحرک انصاف والے دوغلے پن اورقول وفعل میں تضادکے کیپٹن بنے ہوئے ہیں جنہیں کل کاکیادھراآج یادنہیں رہتا، خان صاحب جس الیکشن کمیشن کوماننے سے انکاری ہے پھر اسی الیکشن کمیشن میں مدد کیلئے ریفرنسز دائرکرتے ہیں،عمران خان نے جوڈیشنل کمیشن کامطالبہ کیامگرجوڈیشنل کمیشن تشکیل دینے کے بعدحسب معمول اس سے بھی انکاری ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان خودکیلئے جوچیزحلال سمجھتے ہیں دوسروں پر وہ حرام قراردیتے ہیں،پی ٹی آئی بلین ٹری احتساب کیلئے تیارہوجائے،عمران خان اپنے تعینات کئے گئے ڈائریکٹرجنرل احتساب، پیڈو بورڈکے ڈائریکٹرشکیل درانی اورنہ ہی انٹی کرپشن ڈائریکٹرکے احکامات کومانتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں منعقدہ ایک پروقارجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں عوام نے PML-Nمیں شمولیت کااعلان کیا۔انجینئرامیرمقام نے نوشہرہ کیلئے کئی سوئی گیس اوربجلی کے منصوبوں کااعلان بھی کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان موٹروے لیزپردینے کی بجائے صوبائی سے حاصل کردہ وسائل پرتعمیرکریں،پرویزخٹک صاحب کہتے ہیں کہ امیرمقام چھوٹے ٹھیکیدارسے بڑاٹھیکیداربن گیامگرخٹک صاحب سن لیں کاروبارمیں محنت اورلگن سے اس مقام تک پہنچاہوں۔

انہوں نے کہاکہ 2002میں سیاست میں آنے سے قبل بھی میں سوات اورشانگلہ میں30کنال کے گھرمیں رہتاتھااورلینڈکروزرگاڑی بھی ساتھ تھی مگرخٹک صاحب آپ اپنے 1988سے قبل کے حالات سے بھی عوام کوآگاہ کردیں۔انہوں نے کہاکہ کئی اہم عہدوں پررہاہوں اگرکسی نے ایک روپے کی کرپشن ثابت کردی توسیاست چھوڑدوں گا،خٹک صاحب اگرمیں آپکی مانندبے اختیاروزیراعلیٰ ہوتاتوکب کااقتدارکوخیبربادکہہ چکا ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت تواسدعمراور جہانگیرترین چلارہے ہیں آپ توصرف ریموٹ کنٹرول ہو،خٹک صاحب آپ نے ہمارے پختونوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاجس کیلئے یہ غیورعوام آپکوکبھی معاف نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف پشاورمیں طغیانی نے تباہی مچارکھی تھی اورصوبے کودہشت گردوں کی رحم وکرم پرچھوڑکرپی ٹی آئی کے قائدین اسلام آبادمیں ڈانس نمادھرنے میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہاکہ الحمداﷲ خیبرپختونخوامیں مسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے اور2018میں خیبرپختونخواسمیت پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے اورترقی کایہ سفر جاری رہیگا۔جلسے سے مسلم لیگی رہنماؤں پیرذوالفقارباچا،سلیم مجاہد،سابق صوبائی وزیرسبحان خان،سابق صوبائی وزیرملک جہانزیب خان، کرنل شیرافگن،عنایت باچا،شیرزمان خان ٹکر سمیت دیگرصوبائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :