بچوں کے اغواء اور فروخت اسکینڈل کیس میں پولیس نے محکمہ صحت کومراسلہ ارسال کردیا

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی سٹاف نرس اور سرجیکل سی وارڈ کی خالہ ، ڈی ایچ کیو نوشہرہ کی 2اسٹاف نرسوں کے نام شامل

جمعہ 26 اگست 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) بچوں کے اغواء اور فروخت اسکینڈل کیس میں پولیس نے محکمہ صحت کومراسلہ ارسال کردیا مراسلہ میں پولیس کا بچوں کے اغواء میں ملوث سرکاری اسپتالوں کی نرسوں اور لیڈی ڈاکٹر پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاورپولیس نے نومولود بچوں کے اغوااور فروخت کیس میں ملوث سرکاری ہسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹر اورنرسوں کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ صحت کو خط ارسال کردیا مراسلہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی اسٹاف نرس اور سرجیکل سی وارڈ کی خالہ کے نام شامل ہے مراسلے میں ڈی ایچ کیو نوشہرہ کی 2اسٹاف نرسوں کے نام اورپبی کے سرکاری اسپتال کی اسٹاف نرس کا بھی شامل ہے مراسلے میں مبینہ طور پرملوث نرسوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی بھی درخواست کی گئی ہیں مگر تاحال محکمہ صحت کی جانب سے پولیس کو کوئی جواب نہ دیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :