پاکستان کے غداروں کو سرعام پھانسی دی جائے ،علامہ علی معاویہ شاہ

شہیدوں کے خون کی برکت سے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ ہواہے، علامہ رب نواز حنفی و دیگرکاشہدائے ناموس صحابہؓ و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) اہل سنت والجماعت کے تحت بلدیہ ٹاؤن میں شہدائے نامو س صحابہ و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء اہل سنت والجماعت سندھ مولانا علی معاویہ شاہ ، علامہ رب نواز حنفی ، مولانا عادل عمر اور دیگر کا کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ کی تمام منقبت نبی کریم ﷺ کی منقبت ہے ،نبی ﷺ کی فکر کے مطابق اﷲ نے انہیں صحابہ کرام جیسے بااعتماد ساتھی عطاء کئے جنہوں نے دین محمدی کو پوری دنیا میں پھیلایا اور جب کبھی صحابہ کرام اور وطن عزیز پاکستان کے دفاع کی بات ہوئی تو صحابہ کرام کے غلام صف اول میں اپنا کردار ادا کرتے نظر آئے ، صحابہ کرام کی نامو س پر اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کرنے والے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا ، کراچی کی سرزمین پر ہمارے شہداء نامو س صحابہ کا قیمتی خون گرا جس کی برکت سے آج ہمارے شہداء کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے،ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ ہی جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف غلیظ زبانیں استعمال کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں جو خود پر آئے برے وقت میں پاکستان دشمنوں کو آواز دے رہے ہیں اور امریکہ ،ا سرائیل ، بھارت ، ایران اور افغانستان سے مدد طلب کر رہے ہیں وہ نا صرف وطن کے غدار بلکہ پاکستان کیلئے ہجرت کر کے آنے والے مہاجروں کے بھی غدار ہیں جنہوں نے اپنا لہو دے کر ، اپنے خاندان ذبح کروا کے مسلمانوں کیلئے آزادی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دیکھا لیکن برطانوی شہریت کے حامل شخص نے اس ملک کے معاشی حب کا امن تباہ کردیا اومہاجرحقوق کانام نہاد علم بلند کرکے مہاجروں کے قاتلوں سے ہی ہاتھ ملایا ایسے وطن کے غداروں کو سرعا م پھانسی دینی چائیے تاکہ آئندہ کوئی شخص وطن عزیز کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی جسارت نہ کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :