Live Updates

فیصل واوڈا پر حملے کی ٹائمنگ انتہائی اہم اور تشویشناک ہے ٗ عمران خان کا فیصل واوڈا کو ٹیلیفون ٗ خیریت دریافت کی

پاکستان دشمن عناصر کیخلاف پہلے بھی آواز بلند کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے ٗعمران خان رینجرز واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ٗ چیئر مین پی ٹی آئی

جمعہ 26 اگست 2016 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل واوڈا کو ٹیلیفون کر کے خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کو ٹیلی فون کیا اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد فیصل واوڈا کی خیریت دریافت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے فیصل واوڈا پر حملے کی ٹائمنگ انتہائی اہم اور تشویشناک ہے انہوں نے کہاکہ فیصل واوڈا پانامہ لیکس کے حوالے سے نیب میں شواہد جمع کروا کے واپس آرہے تھے انہوں نے کہاکہ کراچی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف گفتگو کے جرم میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر اس قسم کے حملے خارج از امکان نہیں انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کے علاوہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ تحریک انصاف اور اسکے رہنماؤں کا دوسرا بڑا جرم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر کیخلاف پہلے بھی آواز بلند کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور انکی حکومت پہلے کیطرح آج بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور کمزور ردعمل کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں عمران خان نے کہاکہ رینجرز واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات