پاکستا ن مرد باد کے نعرے لگانے والوں کا پہلے دن ہی حساب ہو جا تا تو یہ دن دوبارہ نہ دیکھنا پڑتا ‘محمدامجدخان

جے یو آئی نے سندھ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے ہیں ،پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ رہے گا، جمعیت دین اور وطن دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی

جمعہ 26 اگست 2016 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پاکستا ن مرد باد کے نعرے لگانے والوں کا پہلے دن ہی حساب ہو جا تا تو آج یہ دن دوبارہ نہ دیکھنا پڑتا اب ان کا احتساب ضروری ہے ،جے یو آئی نے سندھ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے ہیں ،پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ رہے گا، جمعیت دین اور وطن دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ، پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے عوام کسی کو اس خون سے غداری نہیں کر نے دے گی جے یو آئی دین اسلام کے نفاذ اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیئے ہر محاذ پر کام کر رہی ہے ۔

یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے راولپنڈی ،اسلام آباد ،جہلم کے دورے سے واپسی پر جماعتی وفود اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متحد کے قائد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ قانون نے کر نا ہے اور ایسی تقریر پر پوری قوم کی دل ازاری ہوئی ہے اور جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے جس کا احتساب ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف لب کشائی کر نے والوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا اگر پاکستان پر مشکل وقت آیا تو سب سے پہلے علماء اور طلباء میدان میں مو جو دہوں گے انہوں نے کہا کہ پا کستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء عوام اور دینی مدارس کے لاکھوں طلباء بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن جے یو آئی اور عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :