فیصل واوڈا کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ،آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 26 اگست 2016 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق دہلی کالونی کے قریب فیصل واوڈا پر مبینہ فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوُتھ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے دستیاب تمام شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کے جملہ امور کو موُثر بناتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔