سعودی عرب کے سیکرٹری مذہبی امورالشیخ عبد الرحمن الغنام کی طاہر محمود اشرفی سے ملاقات
جمعہ 26 اگست 2016 18:59
لاہور۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ اور مدینہ منورہ میں حملے کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں،بے گناہ انسانوں کا قتل کرنے والوں کا اسلام سے کیسے تعلق ہوسکتا ہے، نوجوان نسل کی ذہنی اور فکری رہنمائی کیلئے علماء اسلام کو اپنا کرداراداکرنا ہے۔یہ بات سعودی عرب کے سیکرٹری مذہبی امورالشیخ عبد الرحمن الغنام نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی،انتہاپسندی کیخلاف مسلم علماء کومتحد ہوکر اپنا کردار اداکرنا ہے۔ حکومت سعودی عرب حجاج کرام اور زائرین کی خدمت اپنا فخر سمجھتی ہے اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن نائف اور نائب ولی عہد مسلمانوں کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔(جاری ہے)
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر مقامات پر حملوں سے مسلمانوں کے دل زخمی ہیں۔
پاکستانی قوم مملکت سعودی عرب کے ساتھ ہے اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع اور تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اتحاد امت کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور شام سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.