وطن عزیز کے خلاف ایک مرتبہ سازشوں کا بازار گرم ہے‘الطاف حسین نے مودی کی زبان بول کر پاکستان مخالف زہر اگلا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ، اقوام متحدہ کو کشمیر اور فلسطین میں ظلم نظر نہیں آتا ، سوڈان اور مشرقی تیمور میں رائے شماری ہو سکتی ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں؟

وفاقی وزیر چودھری برجیس طاہر کا مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر نے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف ایک مرتبہ سازشوں کا بازار گرم ہے‘الطاف حسین نے مودی کی زبان بول کر پاکستان مخالف زہر اگلا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ، اقوام متحدہ کو کشمیر اور فلسطین میں ظلم نظر نہیں آتا ، سوڈان اور مشرقی تیمور میں رائے شماری ہو سکتی ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں؟۔

وہ جمعہ کے روز الحمراء لاہور میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ‘(ن) لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر ‘پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد ارشد ، صدر یوتھ ونگ پنجاب میاں غلام حسین شاہد اور صدر ن لیگ لیبر ونگ پنجاب سید مشتاق حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر چودھری برجیس طاہر نے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف ایک مرتبہ سازشوں کا بازار گرم ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ الطاف اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے الطاف کو استعمال کیا گیا ہے۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ غیرملکی بھارتی ایجنٹ پاکستان مخالف تقریر کے بعد محب وطن پاکستانیوں اورغداروں کے درمیاں ایک واضح لکیر کھینچی جا چکی ہیاس ملک کے چندوں پر پلنے والوں نے اپنی اصلیت دکھا دی ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ترقی کے ضامن اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کے لیے سازشوں کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن مودی کیعزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے جبکہ کانفر نس میں استحکام پاکستان اور جمہوریت کے حق میں قرارداد بھی پیش کی گئی جسکی ہال میں موجودشرکا ء نے بھر پورتا ئید کی ہے ۔