جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے نہ ہی فیلڈ مارشل بنیں گے،ٹی او آرکمیٹی میں کچھ نہیں رکھا یہ بے ایمانوں کا گٹھ جوڑ ہے،نوازشریف تاحیات خود کووزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان کو گالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہیے،ایم کیوایم کو نہیں اس میں موجود را کے ایجنٹوں کو ختم کرنا ہوگا،آج ملتان سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کی ملتان میں پریس کانفرنس

جمعہ 26 اگست 2016 18:40

جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے نہ ہی فیلڈ مارشل بنیں گے،ٹی او آرکمیٹی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے نہ ہی فیلڈ مارشل بنیں گے۔دونوں شریفوں میں سے ایک شریف انہی 90دنوں میں جائے گا۔ٹی او آرکمیٹی میں کچھ نہیں رکھا یہ بے ایمانوں کا گٹھ جوڑ ہے۔پانامہ لیکس سے بچنے والے سوچ لیں کہ ماڈل ٹاؤن کے14 شہدا کا حساب دینا ہوگا۔

نوازشریف تاحیات خود کووزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔موجودہ سسٹم میں اگرعلامہ اقبال بھی آتے تو وہ بھی نوازشریف سے ہار جاتے۔پاکستان کو گالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہیے۔ایم کیوایم کو نہیں اس میں موجود را کے ایجنٹوں کو ختم کرنا ہوگا۔ملتان پریس کلب میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ تحریک قصاص،تحریک نجات اورتحریک احتساب کولیکرآگے چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

14شہداء اورپانامالیکس سے نوازشریف کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔نوازشریف ساری اپوزیشن بھی خرید لیں کچھ نہیں ہوگا۔آج ملتان سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے۔طاہرالقادری حکومت کو اتارنے کیلئے تیسری بار میدان میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف تحریک شروع کریں تو دھماکہ ہوجاتا ہے۔وزیراعظم سری لنکا جاکر بھارتی وزیراعظم کو فون کرتے ہیں۔

پاکستان سے را کا ایجنٹ پکڑا جائے تو وزیراعظم بیان نہیں دیتے۔محموداچکزئی نے بھی نوازشریف کی ایماء پر زہراگلا۔شیخ رشیداحمد نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے انتخابات میں پڑوسی ملک نوازشریف کو چندہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگست اور ستمبرکواہم مہینہ سمجھتے ہیں۔جنرل راحیل شریف ایکسٹنشن نہیں لیں گے۔شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ملک میں ترقی کا نام سڑکیں،میٹروبس اور اورنج ٹرین رکھ دیا گیا ہے۔

چاروزیراعظم بھاشاڈیم پراپنی تختیاں لگاچکے ہیں۔پڑھے لکھے نوجوان نوکری کیلئے دھکے کھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول نیا چہرہ ہے اس سے میری نئی دوستی ہوئی ہے،بلورانی سے شہزادے پرآگیا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ متحدہ کے مچھر ڈینگو،موٹو ،چھوٹو سب کا خاتمہ ضروری ہے۔ملک کے غدار کو چوک پرلٹکا کر کتے چھوڑنے چائیں۔ ایم کیو ایم کو نہیں اس میں موجود را کے ایجنٹوں کو ختم کرنا ہوگا۔فاروق ستار میں اتنا دم نہیں کہ بوجھ برداشت کرسکیں۔جوکچھ عمران فاروق اور طارق عظیم کیساتھ ہوا ،اﷲ نہ کرے فاروق ستار کیساتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادرپورٹ دنیا کوقبول نہیں ہے،اس پر محدودجنگ ہوسکتی ہے۔