Live Updates

تحر یک انصاف کا29ستمبر کو پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کیخلاف سپر یم کورٹ جانیکا اعلان‘شیخ رشید اور اعتزازاحسن کا مشورہ مسترد

عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر پٹیشن کی قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد باقاعدہ منظور دیدی‘ذرائع (ن) لیگ کی حکومت کسی بھی صورت پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کر وانے کیلئے سنجیدہ نہیں ، پار لیمانی کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے‘تحر یک احتساب کو بھی مزید تیز کیا جا ئیگا ،وزیر اعظم کو آخر کار خود کو احتساب کیلئے پیش کر نا ہی پڑیگا چیئر مین تحر یک عمران خان کی گفتگو

جمعہ 26 اگست 2016 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) تحر یک انصاف کا29ستمبر کو پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف سپر یم کورٹ جانیکا اعلان ‘ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر پٹیشن کی قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد باقاعدہ منظور دیدی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے سپر یم کورٹ نہ جانے کے مشورے کو مسترد کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جمعہ کے روز تحر یک انصاف کے قانونی ماہر ین کی ٹیم سے تحویل مشاورت کے بعد پانامہ لیکس کے معاملے پروزیر اعظم کے خلاف سپر یم کورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے اور اس کیلئے عمران خان نے پٹیشن کی بھی باقاعدہ منظوری دیدی ہے جبکہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے سپر یم کورٹ نہ جانے کے مشورے کو مسترد کر دیاجس میں دونوں قائدین نے مشورہ دیا تھا کہ سپر یم کورٹ میں اگر فیصلہ وزیر اعظم کے حق میں ا ٓیاتو احتجاجی تحر یک کا اخلاقی جواز ختم ہو جا ئیگا جبکہ پٹیشن کی منظوری کے وقت گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کسی بھی صورت پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کر وانے کیلئے سنجیدہ نہیں اور پار لیمانی کمیٹی بھی مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے اس لیے ہم نے سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کسی بھول کا شکار نہ رہے ہیں ہم کسی بھی صورت پانامہ لیکس کے معاملے کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ سڑکوں ‘عدالت اور پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی اور تحر یک احتساب کو بھی مزید تیز کیا جا ئیگا اوروزیر اعظم کو آخر کار خود کو احتساب کیلئے پیش کر نا ہی پڑیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات