تحریک قصاص کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک آج 27اگست کو ملتان میں دھرنا دے گی،ریلی بھی نکالی جائے گی

شیخ رشیدودیگر قیادت کریں گے،ڈاکٹرطاہرالقادری ٹیلی فونک خطاب کریں گے

جمعہ 26 اگست 2016 18:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) تحریک قصاص کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک آج 27اگست کو ملتان میں دھرنا دے گی۔ملتان کے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی جائے گی اور ریلی کے اختتام پر دھرنا دیا جائے گا۔ریلی کی قیادت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،صاحبزادہ حامدرضا اور خرم نوازگنڈاپور کریں گے جبکہ ڈاکٹرطاہرالقادری دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ریلی اور دھرنے کے سلسلے میں عوامی تحریک کے کارکنان نے تمام تیاریاں وانتظامات مکمل کرلئے ہیں۔تحریک قصاص ریلی اور دھرنے میں شرکت کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت پاکستان عوامی تحریک اور ذیلی تنظیموں کے قائدین ملتان پہنچ گئے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان راؤعارف رضوی کے مطابق تحریک قصاص ریلی میں شرکت کیلئے تحریک انصاف ،جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔