پاک فضائیہ کا اٹلی سے 4 آگسٹا لینڈ 139 نئے ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ

ہیلی کاپٹر اٹلی کی لیوناڈو کمپنی سے تقریباً 8 کروڑ ڈالرمیں خریدے جائیں گے

جمعہ 26 اگست 2016 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) پاک فضائیہ نے اٹلی سے 4 آگسٹا لینڈ 139 نئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ہیلی کاپٹر اٹلی کی لیوناڈو کمپنی سے تقریباً 8 کروڑ ڈالرمیں خریدے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فضائیہ اٹلی سے 4 آگسٹا لینڈ 130 نئے ہیلی کاپٹر خریدے گی۔ ہیلی کاپٹر اٹلی کی لیوناڈو کمپنی سے تقریباً 8 کروڑ ڈالر میں خریدے جائیں گے۔ ذ رائع کے مطابق ہیلی کاپٹرز سرچ اور ریسکیو مقاصد کیلئے استعمال ہوں گے اور ہیلی کاپٹروں کی حوالگیمیں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگے گا۔ ہیلی کاپٹر ملنے سے پاک فضائیہ کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔