دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میڈیکل کور کاکردار قابل ستائش ہیں ‘اے ایم سی نے ہر مشکل میں اندرون وبیرون ملک اہم کردار اداکیا‘ طبی سائنس تیزی سے ترقی کررہی ہے‘ ڈاکٹروں کیلئے ضرروی ہے کہ وہ تازہ ترین ترقی بارے تبدیلوں سے آگاہ رہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر افسران اور اہلکاروں سے بات چیت

جمعہ 26 اگست 2016 18:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حالت جنگ اور امن خاص طور پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی اور قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی میڈیکل سینٹر نے ہر مشکل گھڑی میں اندرون وبیرون ملک اہم کرداراداکیا ہے، طبی سائنس تیزی سے ترقی کررہی ہے اس لیے ڈاکٹروں کیلئے ضرروی ہے کہ وہ تازہ ترین ترقی بارے تبدیلوں سے آگاہ رہیں۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔آرمی میڈیکل کور کے افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے حالت جنگ اور امن میں خاص طور پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی اور قربانیوں کوسراہا اور کہاکہ آرمی میڈیکل سینٹر نے ہر مشکل گھڑی میں اندرون وبیرون ملک اہم کرداراداکیا ہے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ہسپتالوں ،خاص طور پر خصوصی علاج ،جگر کی پیوند کاری کے یونٹ ،ہاتھ اور اوپری اعضاء کی سرجری کے سینٹر کی اپ گریڈیشن میں اے ایم سی کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہاکہ نیشنل یوینورسٹی آف میڈیکل سائنسز(این یو ایم ایس ) اور نیم طبی تربیتی اداروں کی طرح ا نکے تربیتی اداراے انسانی وسائل اور مہارتوں کی ترقی کے حوالے سے ہماری ضروریات کو پورا کررہے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ طبی سائنس تیزی سے ترقی کررہی ہے اس لیے ڈاکٹروں کیلئے ضرروی ہے کہ وہ تازہ ترین ترقی بارے تبدیلوں سے آگاہ رہیں۔بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتا سکھیرا کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور رینگ کا بیج بھی لگایا ۔اس سے قبل آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔