شارجہ:پانچ ایشیائی شہری منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 18:33

شارجہ:پانچ ایشیائی شہری منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار

شارجہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء): شارجہ پولیس نے پانچ ایشیائی شہریوں کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتارکر کے عدالت میں پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور گولیاں اور چرس برآمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مار کر پانچوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی ترید کی ہے ۔ جبکہ پولیس اہلکار نے عدالت میں اپنے بیان میں کہاہے کہ انہوں نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاہے ۔ عدالت نے کیس کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کر دی ہے ۔