پنجاب حکومت کی جانب سے چھت گرنے سے جاں بحق 2سالہ بچی کے ورثاء کو 5لا کھ روپے کا امدادی چیک

جمعہ 26 اگست 2016 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے مناواں کے علا قہ جھگیاں مزنگ گا ؤں میں چھت گرنے سے جاں بحق ہو نے والی 2سالہ ایمان کے والد کو 5لا کھ روپے کا امدادی چیک دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایم پی اے رانا تجمل حسین اور ایڈمنسٹریٹر واہگہ ٹا ؤن شا ہد کا ٹھیا جاں بحق ہو نے والی ایمان کے گھر گئے۔ انہوں نے ایمان کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور ایمان کے والد کو5لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔

متعلقہ عنوان :