وزارت داخلہ نے عید الالضحیٰ پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کھالیں ، عطیات وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی

کالعدم اور نام تبدیل کر کے کام کرنے والی تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ، فلاحی تنظیموں ، این جی اوز کو کالعدم تنظیموں سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کرنا ہو گی ‘ مراسلہ

جمعہ 26 اگست 2016 18:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) وزارت داخلہ نے عید الالضحیٰ کے موقع پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کھالیں ، عطیات وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ، کالعدم اور نام تبدیل کر کے کام کرنے والی تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ، فلاحی تنظیموں ، این جی اوز کو کالعدم تنظیموں سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کرنا ہو گی ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے عید الالضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق کالعدم اور نام تبدیل کر کے کام کرنے والی تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور فلاحی تنظیموں ، این جی اوز کو کالعدم تنظیموں سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی سے سرٹیفکیٹ لے کرہی کھالیں ، عطیات وصول کرنے کی اجازت ملے گی ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس حکام خصوصی ویڈیو مانیٹرنگ کا انظام کریں ۔ خلاف ورزی پر اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔لاؤڈ اسپیکر پر کھالیں اور عطیات کے اعلانات پر سخت پابندء عائد ہے ۔ لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انتظامیہ ، پولیس ، سپیشل برانچ غیر قانونی عمل کی نشاندہی کر کے فوری کارروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :