میئر وسیم اختر کی پیرول پر رہائی یا جیل میں دفتر پرفیصلہ نہیں ہوسکا

جمعہ 26 اگست 2016 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) میئر کراچی وسیم اختر کی پیرول پر رہائی یا جیل میں دفتر، قائم کرنے کا تاحال کو ئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان نے فیصلہ حلف برداری تک موخر کردیا ہے،حلف برداری کے بعد محکمہ داخلہ اور عدالت سے درخواست کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے نو منتخب میئر ابھی تک بی کلاس بیرک نمبر 18 میں رہ رہے ہیں اورجیل حکام کے مطابق جیل مینوئل میں تمام قیدی برابر ہیں، خود سے کوئی سہولت نہیں دے سکتیاورصوبائی محکمہ داخلہ کو میئر کراچی کی درخواست کا انتظار ہے۔

حکام کے مطابق درخواست آئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا اورپیرول پر رہائی وزیراعلی سندھ دے سکتے ہیں جبکہ جیل میں دفتر یا میئر کے دفتر کو سب جیل بنانے کیلئے عدالتی حکم درکار ہوگا۔دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ میئر کے حلف کے بعد محکمہ داخلہ اور عدالت سے وسیم اختر کی رہائی اور دفترامور چلانے سے متعلق درخواست کریں گے۔

متعلقہ عنوان :