لاہورایئرپورٹ پراے این ایف کی کاروائی،3سرکاری ملازمین گرفتار

ملازمین ہیروئن رکھنےوالےمسافرکوپروٹو کول دےرہےتھے۔ایئرپورٹ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اگست 2016 18:21

لاہورایئرپورٹ پراے این ایف کی کاروائی،3سرکاری ملازمین گرفتار

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست2016ء) :اینٹی نارکوٹکس فورس نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے3سرکاری ملازمین کوحراست میں لےلیا،ملازمین ہیروئن رکھنےوالےمسافرکوپروٹو کول دےرہےتھے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گرفتارسرکاری ملازمین میں جمشیدعلی،مختاراحمد اورلیاقت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین نےسول ایوی ایشن اسلام آبادکے اعلیٰ افسرکےکہنےپرپروٹوکول دیا۔جبکہ معروف حسین کواسلام آباداےاین ایف کی ٹیم نےمخبری پرگرفتارکیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی فیملی انٹرنیشنل لاؤنج میں داخل ہوئی تواسےگرفتارکیاگیا۔اسی طرح ملزم کی فیملی کا سامان طیارے تک بھی پہنچ چکا تھا جسے آف لوڈ کرایا گیا۔اے این ایف نے پروٹوکول کرانے والےاعلیٰ افسر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :