Live Updates

تحریک انصاف کی 3ستمبر کی ریلی کیلئے 10رکنی کمیٹی قائم ،اعجاز چوہدری کنوینر ہونگے

کمیٹی ریلی کے انتظامی امور کی ذمہ دارہو گی ، بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے ‘عبدالعلیم خان

جمعہ 26 اگست 2016 18:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے 3ستمبر کی ریلی کیلئے10رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے کنوینر اعجاز چوہدری ہوں گے جبکہ اراکین میں فرخ حبیب ،ولید اقبال ،ظہیر عباس کھوکھر ،حماد اظہر ،اعجاز ڈیال ،میاں محمد اسلم اقبال ،شعیب صدیقی ،جمشید اقبال چیمہ اور مہر واجد عظیم شامل ہوں گے یہ کمیٹی تحریک انصاف کی ریلی کے انتظامی و دیگر امور کی نگرانی کرے گی جس کیلئے اس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج چئیرمین سیکرٹریٹ میں عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں ریلی کے روٹ سمیت ضروری ابتدائی امور کو حتمی شکل دی گئی عبدالعلیم خان نے کمیٹی اراکین کو ہدایت کی کہ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے گڑبڑ کی شکل میں متبادل انتظامات کا بھی پلان بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور عمران خان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، وقت آ گیا ہے کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پر ملک میں شفاف نظام رائج کرنے کی جنگ لڑی جائے جس کا واحد آپشن کامیابی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ 3ستمبر کی ریلی زندہ دلا ن لاہور کیلئے نیا چیلنج ہے جس میں وہ ماضی کی طرح پورا اتریں گے اور اپنے قومی ہیرو عمران خان کی کال پر والہانہ سڑکوں پرنکل کر حکمرانوں کو احتساب کیلئے مجبور کر دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :