نجی ٹی وی چینل کے دفترپر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی دو خواتین کارکن گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 18:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) شہرقائدمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی ٹی وی چینل کے دفترپر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی دو خواتین کارکنوں کوگرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے دفترپر حملے میں ملوث ماں اور بیٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والی ملزمہ رابعہ ایم کیو ایم کی خواتین ونگ کی جوائنٹ انچارج جبکہ عینی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے کونسلر منتخب ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کیلیے وویمن پولیس ساؤتھ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ کرنے والی دو خواتین کوبھی گرفتار کیا تھا۔