رینجرز نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی آصف حسنین کو رہاکردیا

جمعہ 26 اگست 2016 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کو رینجرز نے رہاکر دیاہے۔ انہیں گزشتہ رات ایئرپورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھاجب وہ بیرون ملک جانے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔