رانا ثنا اﷲ کے بیرون ملک ہونے کے باعث حکومت کو کورم پورا کرنے کا مسئلہ درپیش ؟

جمعہ 26 اگست 2016 18:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ہمراہ ترکی کے دورہ پر ہونے کے باعث حکومت کو کورم پورا کرنے کا مسئلہ درپیش ہے ؟۔

(جاری ہے)

وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کے ایوان میں موجودہونے کے باعث حکومت کو کورم پورا رکھنے کا زیادہ مسئلہ درپیش نہیں ہوتا تاہم وزیر قانون کے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ترکی کے دورہ پر ہونے کے باعث اراکین کی عدم دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے اور اجلاس میں شرکت نہیں کی جارہی ۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے چیف وہیپ رانا ارشد کو اس سلسلہ میں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پیر کے روز شروع ہونے والے اجلاس کے لئے حکومتی اراکین کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :