آئندہ سال 2017کے آغاز میں لاہورئیے حسب روایت بسنت کا تہوار منائیں گے

جمعہ 26 اگست 2016 18:09

آئندہ سال 2017کے آغاز میں لاہورئیے حسب روایت بسنت کا تہوار منائیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء) آئندہ سال 2017کے آغاز میں لاہورئیے حسب روایت بسنت کا تہوار منائیں گے۔ محفوظ بسنت بنانے کے سلسلے میں بنائے جانے والی محفوظ سفارشات کمیٹی نے سفارشات کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے۔ کمیٹی میں کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت ضلعی حکومت کے افسران اور پرانے لاہورئیے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ کیمکلزڈور کی تیاریاں اور فروخت پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ بسنت کے تہوار سے15دن قبل اور 15دن بعد موٹرسائیکل سوار آہنی راڈ والا ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل چلانے کے پابند ہوں گے۔ اس مخصوص ہیلمٹ کی تیاری کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے واضح رہے کہ رکن اسمبلی حمزہ شہبازشریف گزشتہ روز اندرون شہر دورے کے موقع پر بسنت کا تہوار منانے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :