پارلیمنٹ پربےجاتنقید کرکےافراتفری پیداکی جارہی ہے۔ابصارعالم

اینکرزکی دھمکیوں اوربلیک میلنگ سے نہیں گھبراتا،اپنےاداروں کےتقدس کی پامالی کی بجائےسسٹم کی بہتری کیلیے کچھ کرنا چاہیے۔چیئرمین پیمراکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اگست 2016 18:07

پارلیمنٹ پربےجاتنقید کرکےافراتفری پیداکی جارہی ہے۔ابصارعالم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست2016ء) :چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پربےجاتنقید کرکےافراتفری پیداکی جارہی ہے،اینکرزکی دھمکیوں اوربلیک میلنگ سے نہیں گھبراتا،اپنےاداروں کےتقدس کی پامالی کی بجائےسسٹم کی بہتری کیلیے کچھ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نےمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹڈی کیمطابق 15سے 30سال کےبچےاپنےاداروں اورنظام سےمتعلق کنفیوژہیں۔

جلد بچوں کےبھی چینلز لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اوردیگراداروں پربےجاتنقید کرکےافراتفری پیداکی جارہی ہے۔ابصار عالم نے کہا کہ اپنےاداروں کےتقدس کی پامالی کی بجائےسسٹم کی بہتری کیلیے کچھ کریں۔انہوں نے کہا کہ جب اینکرزجہازخریدیں گے،بڑےگھربناکرمہنگی گاڑیاں رکھیں گے تو ان پرتنقید توہوگی۔

متعلقہ عنوان :