سریاب روڈ پرفائرنگ،1ایف سی اہلکارجاں بحق،3زخمی،جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی ہلاک۔ایف سی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اگست 2016 18:07

سریاب روڈ پرفائرنگ،1ایف سی اہلکارجاں بحق،3زخمی،جوابی فائرنگ میں حملہ ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست2016ء) :سریاب روڈ پرفائرنگ کے نتیجہ میں1 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے،ایف اسی نے جوابی فائرنگ کرکے ایک حملہ آورکوہلاک کردیاہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کردی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں ایک ایف سی اہلکارجاں‌ بحق جبکہ3زخمی ہوگئے۔جس کے جواب میں ایف سی نے بھی فائرنگ کرکے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔فائرنگ کےباعث ایک راہگیربھی زخمی ہوا۔جبکہ ہلاک حملہ آورکےجسم پرمشکوک چیزبندھی ہونے کے شبے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :