کویت سٹی:رمضان المبارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والا کویتی شہری گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 17:55

کویت سٹی:رمضان المبارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والا کویتی شہری گرفتار

کویت سٹی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء): کویتی خفیہ پولیس نے رمضان المبارک میں ایک اماراتی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کویتی شہری نے رمضان المبارک میں ایک کویتی خاتون سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی تھی ۔ گزشتہ دنوں ملزم نے زیادتی کی ویڈیو اسی خاتون کو بھیجی اور اس سے رقم کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے ملزم کو رقم دینے کے بہانے کسی مخصوص جگہ بلایا۔ خاتون نے اس کے بعد تمام کہانی پولیس اسٹیشن جا کر بتا دی۔ پولیس نے ایک ٹیم ترتیب دے کر ملزم کو مطلوبہ جگہ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزم کے خلاف پہلے کوئی بھی ثبوت نہیں تھے ۔ لیکن ویڈیو کے ذریعے رقم لینے کی وجہ سے اس کے خلاف ثبوت بھی مل گئے ۔ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیاگیاہے ۔