جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں: ناؤکی اونوزاٹو

جمعہ 26 اگست 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء) جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہشمند ہیں کیونکہ یہ ملک اپنے وسائل اور خوبیوں کی بدولت ایشیاء کی بڑی معاشی قوت بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیکون جاپان کے مینیجنگ ڈائریکٹر ناؤکی اونوزاٹو نے لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا دوست ہونے کی حیثیت سے جاپان پاکستان میں ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے لیے اقداماتاٹھارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نیکون پاکستان میں کلاسز، سیمینارز، فوٹوواک اور پاکستان کے باصلاحیت طلباء کو ڈیجیٹل فوٹواور ویڈیو گرافی کے بارے میں آگاہی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکون باصلاحیت تاجروں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کررہا ہے اور وہ پاکستان کے نوجوانوں کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ ناصر سعید نے لاہور چیمبر کا دورہ کرنے پر نیکون کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکون جاپان کی جدید ٹیکنالوجی نے پاکستان کے فوٹوگرافی اور ویڈیو گرامی کے شعبے میں انقلاب رونما کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :