صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

دونوں ایوان میں متحدہ قائد کیخلاف متفقہ مذمتی قرار داد منظور کئے جانے کا امکان

جمعہ 26 اگست 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لئے ہیں ، صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ہدایت پر دونوں ایوانو ں کا بلایا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2 جبکہ سینٹ کا اجلاس5 ستمبر کو ہوگا ،ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے اجلاس میں پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر متحدہ قائد کیخلاف مذمتی قرار داد منظور ہونے کا امکان ہے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ ایوان بالا کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق بحث بھی کی جائے گی ۔