متحدہ کے شاہ فیصل نمبر 2میں یونٹ 105سیل کردیاگیا

جمعہ 26 اگست 2016 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں بیٹھے قائد کی زہرافشانیوں کے بعد متحدہ کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہے ،شاہ فیصل نمبر 2میں ایم کیوایم کایونٹ 105سیل کردیاگیا،ایم کیوایم یونٹ آفس کے باہرپولیس اوررینجرز کی نفری موجود ہے جبکہ ملیرہالٹ طارق بن زیاد سوسائٹی میں ایم کیوایم یونٹ 104کوگرادیاگیا،آفس سرکاری اراضی پرتعمیر کیاگیا تھا،واضح رہے کہ اب تک ایم کیوایم کے 35سے زائد دفاتر کوسیل اور5کوگرایاجاچکا ہے۔