ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف38 مقدمات درج
انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار کو اشتعال انگیز تقریر کے 16 مقدمات میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے
جمعہ 26 اگست 2016 17:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف38 مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار کو اشتعال انگیز تقریر کے 16 مقدمات میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ پولیس نے پرہجوم پریس کانفرنس اور میڈیا پر انٹرویو دینے والے فاروق ستار کو ریکارڈ میں روپوش قرار دے رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالتوں کے روبرو کراچی پولیس فاروق ستار کے بارے میں مختلف جواز پیش کرتی رہی ہے جن میں کہا جاتا ہے کہ فاروق ستار روپوش ہیں‘ پہنچ سے باہر ہیں‘ گرفتار نہیں کرسکتے۔
اسی بنا پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالتیں 16 مقدموں میں اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔ اشتعال انگیز تقریر کے12 مقدمات میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
ان کے علاوہ ایم اے جناح روڈ پر جلاو گھیراو، ریڈ زون اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے مقدمات میں فاروق ستار مفرور ہیں جبکہ 22 اگست کے واقعے کے بعد ان کے خلاف مزید 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں بغاوت اور غداری کی دفعات لگائی گئی ہیں۔فاروق ستار کے خلاف کل ملا کر 38 مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب بورڈ آف ریوینو کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق فاروق ستار کے نام پر ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.