آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی بھی کی، میڈیکل سائنسز بہت تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔جنرل راحیل شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اگست 2016 17:38

آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میڈیکل کور کے افسران سےملاقات بھی کی۔آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کورکودہشتگردی کیخلاف جنگ کےزخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں دینےپر سراہا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل کور کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کورنے ہرقدرتی آفات کے موقع پرلبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنسز بہت تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔ ڈاکٹرزکیلئےضروری ہے کہ میڈیکل سائنس کی ترقی کیساتھ خود کوہم آہنگ کریں۔آرمی میڈیکل کورنےہرقسم کی ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی دکھائی۔