جدہ: عید الاضحی قریب آتے ہی آتش بازی کے سامان رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع

جمعہ 26 اگست 2016 17:34

جدہ: عید الاضحی قریب آتے ہی آتش بازی کے سامان رکھنے والوں کے خلاف کریک ..

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء): سعودی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری نے عید الاضحی قریب آتے ہی آتش بازی کا سامان بیچنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیاہے . آتش بازی کے سامان کے گودام کی اطلاع دے گا اس کو وزارت کی طرف سے 5000ریال انعام دیا جائے گا۔ واضع رہے کہ عید الاضحی کے پیشِ نظر وزارتِ تجارت نے آتش بازی کے سامان کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کے لیئے اقدامات کرن شروع کر دیئے ہیں۔

سعودی وزارتِ تجارت نے اس مقصد کے لیے ٹال فری نمبر 1900جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سال آتش بازی کا سامان بیچنے پر پابندی عائد ہے . آتش گیر مادے سے مملکت میںآ گ لگنے مختلف حادثات ہو جاتے ہیں۔ جبکہ گھروں میں رکھے آتش گیر پٹاخوں کی وجہ سے اکثر آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔متعدد چھوٹے بچے اکثر پٹاخوں کو استعمال کرتے ہوئے جھلس جاتے ہیں ۔آتش بازی کے سامان میں لگنے والی آگ کو بجھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اسلیئے شہریوں کو چاہیئے کہ وہ آتش بازی کے سامان کو گھر میں بالکل نہ رکھیں ۔اور اپنے بچوں پر بھی نظر رکھیں۔ سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں خاص موقعوں پر آتش بازی کی جاتی ہے ۔