وسیم اختر کی پیرول پر رہائی کا حکم وزیراعلی دے سکتے ہیں،محکمہ داخلہ

جمعہ 26 اگست 2016 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) نومنتخب میئر کی پیرول پر رہائی وزیراعلی سندھ دے سکتے ہیں۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق میئر کراچی کی درخواست کا انتظار ہے ،درخواست آئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جیل حکام کے مطابق جیل میں تمام قیدی برابر ہیں،خود سے کوئی سہولت نہیں دے سکتے،نو منتخب میئر ابھی تک بی کلاس بیرک نمبر 18 میں رہ رہے ہیں۔جیل حکام نے مزید بتایا کہ جیل میں دفتر یا میئر کے دفتر کو سب جیل بنانے کیلئے عدالتی حکم درکار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :