لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید کاایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ

سب رجسٹرارز اور ٹریژری افسر کو تصدیق کیلئے ارسال کی جانے والی کی دستاویزات کی جلد واپسی کا انتظام کیا جائے

جمعہ 26 اگست 2016 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید نے گزشتہ روزایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے ان کے مسائل معلوم کر کے موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے - انہوں نے ڈائریکٹر ون ونڈ فہد انیس کو ہدایت کی کہ سب رجسٹرارز‘ ٹریژری افس اور دیگر محکموں کو تصدیق کے لئے ارسال کی جانے والی شہریوں کی دستاویزات اور کوائف کی جلد واپسی کے لئے ان افسران سے بلا تاخیر ذاتی طو ر پر رابطہ کر کے اس عمل کو مکمل کیا جائے تا کہ ان سے متعلقہ شہریوں کے امور جلد از جلد انجام دئیے جاسکیں -انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات وصول کرنے کے لئے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر شکایات بکس رکھا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

شہری ایل ڈی اے کے کسی بھی ڈائریکٹوریٹ کے بارے میں اپنی شکایات تحریری طور پر اس بکس میں ڈالیں ‘ ان شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا-ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے تمام افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہشہریوں کی طرف سے ون ونڈو سیل پر جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے‘انہیں ان کی درخواستوں پر اعتراضات کے بارے میں ایک ہی بار آگاہ کردیا جائے اور بار بار چکر نہ لگوائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :