عمان:غیرملکی مسافر سے ممنوعہ نشہ آور کیپسول برآمد ، ملزم گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 17:01

عمان:غیرملکی مسافر سے ممنوعہ نشہ آور کیپسول برآمد ، ملزم گرفتار

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : صلالہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک غیر ملکی مسافر سے ممنوعہ نشہ آور کیپسول ضبط کرلیے ۔

(جاری ہے)

رائل عمان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 290ممنوعہ نشہ آور کیپسول برآمد ہوئے۔ کسٹمز اہلکار نے مقامی اخباری نمائندے کو بتایاکہ شک پڑنے پر جب ملزم کے سامان کی مکمل تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے نشہ آور کیپسول برآمد ہوئے۔ ملزم کے موقع پر ہی گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس ذرائع ملزم سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔