سندھ سیکریٹریٹ پراساتذہ کااحتجاج، مراد علی شاہ نے اپناراستہ بدل لیا

جمعہ 26 اگست 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) سندھ سیکرٹریٹ پراساتذہ کے احتجاج کے باعث وزیراعلی سندھ نے جمعہ کی صبح اپنا راستہ بدل لیا۔سندھ سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے کے بجائے خارجی دروازے سے نیوسندھ سیکرٹریٹ پہنچے۔سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے اساتذہ کا احتجاج تیسرے روزبھی جاری رہا تاہم وزیراعلی سندھ نے احتجاج کی وجہ سے صوبائی سیکرٹریٹ آنے کے لیے اپنا راستہ بدل لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ سیکرٹریٹ میں داخلی راستے کی بجائے خارجی راستے سے داخل ہوئے اوراساتذہ سے ملے بغیران کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی سندھ توراستہ بدل گئے مگر اساتذہ نے چیف سیکرٹری سندھ کوسیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے پرگھیرلیا۔چیف سیکریٹری صدیق میمن نے سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کومسئلہ حل کرنے کی ہدایت کرکے اپنی جان چھڑائی،واضح رہے کہ اساتذہ تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ تین روزسے احتجاج کرر ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :