ڈویژن کی سطح پر کا ر کر دگی ما نیٹر کر نے کے لئے واٹس ایپ گرو پ تشکیل دیں گے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

جمعہ 26 اگست 2016 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) صوبا ئی وزیر برا ئے تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ سندھ کے تعلیمی معا ملا ت اس امر کے متقا ضی ہیں کہ مو جو دہ صو ر تحا ل کو بہتر بنا نے کے لئے سندھ میں تعلیمی ایمر جنسی لگا ئی جا ئے اور محکمہ تعلیم سمیت ضلع اور تحصیل کی سطح پر تما م انتظا میہ کو متحر ک کر نے کی ضرورت ہے تا کہ مطلو بہ اہدا ف کو حا صل کیا جا ئے ۔

یہ با ت انہو ں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ اسکو لز میں تدریسی عمل کو مزید فعا ل کر نے کے لئے جلد تما م اضلا ع کے تعلیمی افسرا ن کی میٹنگ طلب کی جا ئے گی اور تما م ڈی اوز اور ٹی ایچ اوز کو ہدایت جا ر ی کر دی گئیں ہیں کہ وہ اپنے دفا تر میں بیٹھنے کے بجا ئے رو زانہ کی بنیا د پر اپنے متعلقہ اسکو لز کا دورہ کریں اور اس کی رپو ر ٹ وزیر تعلیم کو واٹس ایپ کریں۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے مزید کہا کہ وہ ڈو یژن کی سطح پر محکمہ تعلیم کے افسرا ن کا وا ٹس ایپ گرو پ تشکیل دیں گے تا کہ رو زا نہ کی بنیا د پر ان کی کا ر کر دگی ما نیٹر کی جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ جس اسکو ل سے اسا تذہ کی غیر حاضری یا تدریسی عمل میں تعطل کی شکا یت ملی تو متعلقہ ڈی او اور ٹی ایچ او کے خلاف کا روائی کی جا ئے گی ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ وہ خو د بھی اسکولز اور کا لجز کا با قا عدگی سے دورہ کریں گے اور ان اچا نک دورو ں میں غیر حا ضر اسٹا ف اور تدریسی عمل میں تعطل کے خلا ف مو قع پر کار وائی بھی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :