لالہ موسیٰ میں تیزرفتار ٹرالر نے اسکول جانے والے 2 طالب علم بھائیوں کو روند ڈالا ،دونوں موقع پر دم توڑ گئے

جمعہ 26 اگست 2016 16:52

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) لالہ موسیٰ میں تیزرفتار ٹرالر نے اسکول جانے والے 2 طالب علم بھائیوں کو روند ڈالا ،دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لالہ موسیٰ کے گاؤں ٹھیکریاں کے 2 بھائی 18 سالہ سجاول اور 11 سالہ دانیال موٹرسائیکل پر اسکول جا رہے تھے،راستے میں آگے جانے والی ویگن اچانک رکی تو انہیں بریک لگانا پڑی۔اس دوران پیچھے آنے والا تیزرفتار ٹرالر آن پہنچا، جس کے ٹائروں تلے کچل کر دونوں دم توڑ گئے ‘لاشوں کو مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا ،بیٹوں کی موت پر والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا ،پولیس نے ٹرالر اور ویگن کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :