ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ2ستمبر کو کراچی میں طلب کرلیاگیا

جمعہ 26 اگست 2016 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ2ستمبر کو کراچی میں طلب کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے‘ 22 زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کی ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔رویت ہلال کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :