پنجاب اسمبلی میں حکومت نے کورام پورانہ کر نے کی ناکامی کی ”ہیٹرک “مکمل کر لی

جمعہ 26 اگست 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے کورام پورانہ کر نے کی ناکامی کی ”ہیٹرک “مکمل کر لی ‘(ن) لیگ کا اپنے اراکین اسمبلی کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لینے کیلئے غیر حاضر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مر اعات سے 3دن کی کٹوتی کا اعلان ‘بیوروکر یسی نے بھی پنجاب اسمبلی کو ”لفٹ “کروانا کم کر دی ‘محکمہ کالونیز کے متعلق11میں سے8سوالوں کے 3سال بعد بھی جوابات نہ آنے پر اراکین اسمبلی کا محکمہ کیخلاف شدید احتجاج ‘سپیکر سے ذمہ داروں کیخلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں مقررہ وقت 9کی بجائے10بجے تلاوت قر آن پاک سے شروع ہوا اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ کالونیز کے پار لیمانی سیکرٹری چوہدری زاہد اکر م نے سوالوں کے جوابات دینے تھے مگر11سوالوں میں سے8سوالوں کے تقریبا 3سال بعد جواب نہیں آسکے جس پر حکومتی اور اپوزیشن راکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر سے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نگہت ناصر شیخ سمیت جن تین اراکین اسمبلی کے سوالوں کے ایجنڈے میں جواب آئے وہ خود ایوان میں موجود نہیں تھے اسی دوران (ق) لیگ کے رکن اسمبلی احمد شاہ نے کورام کی نشاندہی مگر ایوان میں صرف71اراکین کی موجودگی کی وجہ سے کورام پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس سوموا ر کیلئے 2بجے تک ملتوی کر دیا جبکہ (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہب وپار لیمانی سیکرٹری رانا ارشد نے کہا کہ پارٹی نے (ن) لیگ اراکین اسمبلی کی ایوان سے مسلسل غیر حاضری کا سخت نوٹس لے لیا ہے جسکے بعد فیصلہ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے وہ اراکین اسمبلی جو تین دن سے ایوان کی کاروائی میں حصہ لینے کیلئے نہیں آئے انکے خلاف کاروائی بھی کی جائیگی جبکہ ان کی تنخواہوں ا ور مر اعات سے بھی3دن کی کٹوتی کی جا ئیگی اور آئندہ کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تمام (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔