پاک فوج سے ڈیپوٹیشن پر آئے میجر عمر شمیم نے لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 26 اگست 2016 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) پاک فوج سے ڈیپوٹیشن پر آئے میجر عمر شمیم نے لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، میجر عمر شمیم نے لاہور ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میجر عمر شمیم کی لاہور ایئرپورٹ پر تعیناتی کے بعد انہیں افسران اور جوانوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات پہنچائے جانے سمیت نیک تمناں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

میجر عمر شمیم نے افسران اور جوانوں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سب کو ٹیم کی حیثیت سے ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ لاہور ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :