ڈیرہ مرادجمالی ‘نواب اکبر خان بگٹی کی دسویں برسی پر قوم پرست جماعتوں کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

جمعہ 26 اگست 2016 16:49

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء )ڈیرہ مرادجمالی میں نواب اکبر خان بگٹی کی دسویں برسی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کی کال پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی اور شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی ڈیرہ مرادجمالی میں بلوچستان کے سابق گورنر وممتازقوم پرست رہنماجمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب اکبر خان بگٹی کی دسویں برسی کے موقع پرقوم پرست جماعتوں اور جمہوری وطن پارٹی کی کال پریوم سوگ کے طور پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی اور تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں بھی حاضری انتہائی کم رہی کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری شہر کے اندر تعینات کیئے گئے تھے ۔