وفاقی حکومت کی طرف سے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی واپسی کا عمل خوش آئند ہے ،شاہین احسان مغل

جمعہ 26 اگست 2016 16:48

سرگودھا (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ رترین ۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی 25 اگست۔2016ء) ٹیکس ریفنڈ کی رقم اور دائرہ فوری طور پر بڑھایا جائے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ لارج ٹیکس ادا کرنیوالی انڈسٹری کو 10 سال ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرواتے ہوئے ان شعبوں کو ترقی دی جائے انہوں نے کہا کہ اگر ایف بی آر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیساتھ ان کی تجاویز عملدرآمد کو پالیسیوں میں شامل کریں تو آسان اور سادہ طریقہ سے آئی ٹی سسٹم میں بہتری لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اچھی انگریزی جھاڑنے والے لوگوں کی احمقانہ تجاویز کے باعث ٹیکس نظام تباہ ہورہا ہے 32 سالوں میں ایف بی آر میں اردو میڈیم انسپکٹرز کو ترقی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ٹیکس کی وصولی بھی مشکل ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس ہولڈرز کو ٹیکسوں میں چھوٹ دیکر ریکوری پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :