بحرین:غیر ملکی خاتون منشیات رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا

جمعہ 26 اگست 2016 16:26

بحرین:غیر ملکی خاتون منشیات رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا

بحرین: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : بحرینی عدالت نے منشیات استعمال کرنے کے اور بیچنے کے جرم میں ایک غیر ملکی خاتون کو پانچ سال قید کی سزا کاحکم سنایاہے۔ پولیس نے کچھ عرصہ قبل تھائی لینڈ کی شہری خاتون کو ممنوعہ نشہ آور گولیاں رکھنے کے جرم میں گرفتار کیاتھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی مذکورہ خاتون نہ صرف منشیات خود استعمال کرتی ہے بلکہ اسکا کاروبار بھی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بحرین کی خفیہ پولیس کے اہلکار نے گاہک بن کر مذکورہ خاتون سے رابطہ کیا جس کے بعد خاتون نے اسے منشیات دینے کے لیے بلایا ۔ اہلکار سادہ کپڑوں میں خاتون کے پاس پہنچا جیسے ہی خاتون نے اسے منشیات دی اس کے ساتھ دوسرے اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے باھری مقدار میں ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔ عدالت نے ملزمہ کو گزشتہ روز مجرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور سزا مکمل ہونے پر ڈی پور ٹ کرنے کا حکم سنادیا۔