قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب

جمعہ 26 اگست 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 2 ستمبر صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :