وزیراعظم محمد نوازشریف کی ترکی میں دھماکے کی مذمت،ترک قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

جمعہ 26 اگست 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترکی میں دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں ترک پولیس کو ہدف بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نے حملے کے دوران پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ترکی کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشت گردی کی دوٹوک مذمت کااعادہ کیا۔