’بھارت جنگ کے لیے تیار ہے‘ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنے میگزین کے سرورق پر آرمی چیف پاکستان کی تصویر شائع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 16:20

’بھارت جنگ کے لیے تیار ہے‘ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنے میگزین ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنے میگزین کے سرورق پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر شائع کردی ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے چہرے پر ایک خون آلود ہاتھ کا نشان بھی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انڈیا ٹوڈے نے میگزین کے سرورق کو شائع کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول سے آگے جا کر پاکستان سے جنگ کے لیے تیار ہے۔ بھارت کے نمایاں اخبار کی جانب سے اس قسم کی حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک کہرام برپا ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار کی جانب سے یہ اقدام بھارت کے پاکستان کے خلاف گھٹیا عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :