چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق دو روزہ کانفرنس اور نمائش 29 اگست سے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں شروع ہو گی

جمعہ 26 اگست 2016 16:16

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اقدامات سے متعلق آگاہی، دائرہ کار، مقررہ مدت اور سرمایہ کاری سے متعلق دو روزہ کانفرنس اور نمائش پیر 29 اگست سے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں شروع ہو گی۔ نمائش میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگرکرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ وزارتیں اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

نجی شعبوں، تحقیقی اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے نمائندے بھی اس کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ اس کانفرنس سے کاروباری اداروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا اور مختلف سٹیک ہولڈرز کو سی پیک کے مواقعوں سے متعلق معلومات بھی حاصل ہو سکیں گی۔ تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سی پیک ایکسپو سے متعلق اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کریں اور اس کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :