زچہ بچہ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 اگست 2016 16:12

سرگودھا۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء)حکومت ِپنجاب کی ہدایت پر سرگودھاڈویژن کے سرکاری زچہ بچہ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق زچہ بچہ ہسپتالوں میں کیمرے نصب کرنے کا مقصد نومولود بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ اس سلسلہ میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹرہسپتالوں کے تمام زچہ بچہ سنٹرز اور ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیلئے محکمہ صحت نے فنڈز کے اجراء کیلئے سمری تیار کرلی ہے جوا علی حکام بھیجی جائیگی۔